مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے مطابق نقل کیا ہے کہ پاکستان نے جوہری ہتھیار لیجانے کی صلاحیت کے حامل اور سات سو کلومیٹر فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل بابر حتف 7 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کے مطابق کروز میزائل میں سٹیلتھ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ کروز میزائل حتف سات سمندر اور زمین پر اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔خیال رہے کہ رواں سال جون میں بھی پاکستان نے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔
مہر نیوز/17 ستمبر2012ء: پاکستان نے جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کے حامل اور سات سو کلومیٹر فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل بابر حتف 7 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
News ID 1698525
آپ کا تبصرہ